
نام:۔
عربی میں بطیخ ہندی ، پنجابی میں ہند دانہ ، بنگالی میں ترمج خرموج ، سندھی میں ہنددانہ اور انگریزی میں واٹر میلن watermelon ۔
تعارف:۔
بہت مشہور اور عام پھل ہے۔
رنگ:۔
سبز سیاہی مائل۔

ذائقہ:۔
شیریں۔
مزاج:۔
سرد و تر مدرجہ سوم۔
مقام پیدائش:۔
تمام ہندوستان خصوصاً یو پی شمالی بنگال۔ صوبہ سرحد اور افغانستان۔
افعال و استعمال:۔
مبرد، مسکن پیاس و صفرا، مدر بول اور ملین طبع ہے۔تپ صفراوی ، تپ محرقہ ، سوزش بول سوزاک، یرقان اور اسہال صفراوی میں مفید ہے گرم مزاجوں کیلئے موافق ہے دیر ہضم ہے۔ جس دن تر بوز کھائیں چاول نہ کھائیں۔ لعوق نزلی آب تربوز والا اس کا مشہور مرکب ہے جو کہ سل دق اور خشک کھانسی میں مستعمل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں