تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 13 فروری، 2018

گولر


نام:۔

                 ہندی میں گولڑ ، عربی میں جمیز ، فارسی میں انجیرا حمق ، بنگلہ میں گلیر ، سندھی میں گولاڑو اور انگریزی میں وائلڈ فگز WILD FIGS

تعارف:۔

انجیر کی مانند ایک روئیں دار پھل ہے۔ چیت سے اساڈھ تک پکتا ہے۔

رنگ:۔

               خام سبز ، پختہ سُرخ

ذائقہ:۔

              خام پھیکا ، پختہ شیریں

مزاج:۔

              گرم 2 ، تر 1

مقدار خوراک:۔

             خام 5تا 7ماشہ، پتے 9ماشہ۔

مصلح:۔

            انیسوں

افعال و استعمال:۔

                اسکا پوست ،پتے اور کچے گولر قابض ہونے کی وجہ سے اسہا ل ، خونی بواسیراور ذیا بیطس میں استعمال کرتے ہیں۔ حکیم شریف خاں کے والد خونی بواسیر اور اسہال کے مریضوں کو اس کی ترکاری پکواکر روٹی کے ساتھ کھلواتے تھے۔پختہ گولر ملین طبع اور منفت بلغم ہونے کی وجہ سے قبض ،کھانسی اور دمہ میں نافع ہیں۔ جذام میں اس کے پھل اور پوست کو پانی میں پکاکر غسل کراتے ہیں گولر کے جوان درخت کی جڑیں گڑھا کھودکر اس کی کسی ایک جڑ کو کاٹ کر ایک گھڑے میں رکھنے سے پانی ڑپک کر گڑھے میں جمع ہو جاتا ہے۔ اس پانی کو بقدر نصف پاؤ صبح و شام پلانا ہند وئیدوں کے نزدیک تپ دق اور ذیا بیطس میں طاقت بخشتا ہے۔ (غیر سمی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot