
نام:۔
عربی میں کاذی ، فارسی میں کدر ، مرہٹی میں پانڈرا کیوڑہ اور شویت کیوڑہ ، سندھی میں کیوڑہ ، بنگلہ میں کیتکی اور انگریزی میں سکریؤ پائنFRAGRANT SCREW PINE
تعارف:۔
ایک درخت 2گزاونچا مثل پونڈے کے اس کی چوٹی پر بال نکلتے ہیں۔ جن میں خوشبودار پھول آتے ہیں۔ کیوڑے کے پتے لانبے نوک دار ہوتے ہیں اور ان کے دونوں پہلوؤں پر خارہوتے ہیں ۔ کیوڑے کا چھاربرس کا درخت پھول دیتا ہے اور بیسویں برس تک اس یں پھول آتے رہتے ہیں ۔

رنگ:۔
پتے سبز پھول سفید
ذائقہ:۔
پھیکا
مزاج:۔
گرم و خشک بدرجہ دوم
مقدار خوراک:۔
عرق 5تولہ ، شربت 4تولہ
مقام پیدائش:۔
بنارس ، گنجان (ہند)برما ، انڈمان میں بکثرت پایا جا تا ہے۔
مصلح:۔
عرق بید مشک
افعال و استعمال:۔
فرحت بخشتا ہے۔ دل دماغ ۔ کل حواس اور تمام اعضا کو قوت دیتا ہے۔ خفقان و غشی کو نافع ہے اس کا عرق چیچک، خسرہ میں بکثرت مستعمل ہے۔ اس کے استعمال سے عوارض خفیف ہو جاتے ہیں۔ پسینہ خوشبودار کرتا ہے اگر روضن کنجد میں اس کے شگو فے ڈال کر چالیس روز دھوپ میں رکھیں اور تین چار دفعہ پھول بدل دیں تو یہ تیل نہایت خوشبودار ہو جاتا ہے اس کے پھولو ں کا عطر مفرح ہے۔کیوڑے کا شربت چیچک کے مضار کو دفع کرنے کے لئے کے لئے دیا جا تا ہے پھول کے اندر جو خوشہ ہوتا ہے۔ اس کو چینی کے برتن یا کاغذ پر چھا ڑیں اور جو کچھ غبار سا جھڑے اسے بطور مضیق استعمال کریں اس سے تنگی اور خوشبوپیدا ہو گی۔ (غیر سمی)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں