
نام:۔
عربی میں بطیخ ، فارسی میں خرپزہ ، بنگلہ میں کھر مج ، سندھی میں گدرو اور انگریزی میں میلن melon
تعارف:۔
مشہور عام پھل ہے۔ ہندوستان میں بافراط ہوتا ہے۔ گھٹیا قسم کے خربوزے دس فی صد میٹھے نکلتے ہیں۔ کوئٹہ کے گرمے اور لکھنو کے چتلے بہترین اقسام ہیں۔
رنگ:۔
مختلف زردی مائل۔
ذائقہ:۔
پھیکا یا شیریں۔
مزاج:۔
گرم ورجہ اول تر درجہ دوم
مقدار خوراک:۔
بقدار ہضم مصلح ، سکنجبین
افعال و استعمال:۔
جاتی قیض صاف کرتا ہے۔نہار منہ کھانا مناسب نہیں۔ دو غذا کے درمیان کھانا بدن کو موٹا کرتا ہے۔ رگوں میں جلد نا فذ ہوتا ہے۔دودھ بڑھاتا ہے۔ گردہ کی اصلاح کرتا ہے۔ اس کے چھلکوں کا نمک درد گردہ کی دواؤں میں ڈالا جاتا ہے اور اس کے بیج مدر بول ادویات میں شامل کئے جاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں