
نام:۔
عربی میں تین ، بنگالی میں آنجیر اور انگریزی میں فگ fig
تعارف:۔
ایک مشہور پھل ہے۔ گولر کے پھل سے مشا بہ ہوتا ہے۔
رنگ:۔
سرخ اور سیاہ
ذائقہ:۔
شیریں اور لذیذ
مزاج:۔
گرم درجہ 1، تر درجہ2
مقدار خوراک:۔
5تا 7دانہ
مصلح:۔
سکنجبین
افعال و استعمال:۔
ملین شکم، منضج ، معترق ، منفث بلغم، مدر بول ، تازہ اور ترافعال میں قوی اور خشک افعال میں ضعیف ہے۔ لطاف بخشتا ہے۔ آہستہ آہستہ مسہل لاتا ہے۔ معرق ہینے کی وجہ سے فضلات کو ظاہر بدن کی طرف خارج کرتا ہے۔ اس لئے مرض چیچک میں استعمال کرتے ہیں موادبدن کو نفج دینے ورم طحال کو تحلیل کرنے اور جگر و طحال کے سدوں کو کھولنے کے لئے بہت مستعمل ہے۔ مدر بول ہونے کی وجہ سے ریگ گردہ مثانہ یں انجیر ولائتی خشک 5عدد دروزانہ کھلانا بہت نافع ہے۔ انجیروں کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں اور زخموں پر باندھتے ہیں ۔شربت انجیر ملین ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں