تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 7 فروری، 2018

آملہ


نام:۔

                    پنجابی ، ہندی ، گجراتی میں آنبلہ۔ فارسی میں آملہ۔ عربی میں آملج ۔ سندھی میں آنورا ۔ سنسکرت میں امرت پھل ، شری پھل ، آملک ۔ انگریزی میں emblic mytobalan

تعارف:۔

                   ایک درخت کا مشہور عام پھل ہے۔ آملہ کی دو قسم ہیں۔ ایک جنگی اور دوسرا پہاڑی۔ جنگلی آملہ آلو کے مشابہ اور اخروٹ کے برابر ہوتا ہے۔ پہاڑی آملہ کا وزن صرف 2 ماشے اور اس کا حجم بہت چھوٹا ہو تا ہے۔ باغبانی آملہ کے درخت کو پیوند بھی کرتے ہیں۔ پیوندی آملہ خشک سفوت کی صورت میں مرکبات میں استعمال ہوتے ہیں۔ جوارش آملہ اس کا مشہور مرکب ہے۔

رنگ:۔

                    تازہ پختہ پھل بھورا زردی مائل ، خشک سیاہی مائل۔

ذائقہ:۔

                   ترش قدرے تلخی و خشکی لئے ہوئے۔

مقدار خوراک:۔

                   3 ماشہ سے 5 ماشہ۔

مقام پیدائش:۔

                    ہند و پاکستان کے سرد خشک اور پہاڑی علاقوں میں خو درد پیدا ہوتا ہے۔ بعض جگہوں پر بلاقوں میں بھی اس کی کاشت کی جاتی ہے۔

مزاج:۔

                   سرد خشک۔

افعال و اثرات:۔

                عضلاتی اعصابی ہے۔ یعنی محرک عضلات ، محلل اعصاب اور مسکن غدد ہے۔ کیمیاوی طور پر خون میں رطوبات کی مقدار کم کرتا ہے اور اس کا توام گاڑھا کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں خون میں سودا کی مقدار بڑھا کر اس کے قوائم کو گاڑھا کرتا ہے۔

خواص:۔

                 حابس و قابض ، زیادہ مقدار میں ملین ، مقوی معدہ ، مقوی دماغ ، محرک قلب کو گاڑھا کرتا ہے۔

فوائد:۔

                چونکہ حا بس و قابض ہے اس لئے بچوں کے دست روکنے کے لئے اسے دہی کے ساتھ کھلاتے ہیں۔ دافع بلغم اور مولد سودا ہونے کی وجہ سے بلغمی کھانسی اور بلغمی دمہ کے لئے اکسیر ہے۔ محرک قلب ہونے کی وجہ سے ضعف قلب اور دل کے ڈوبنے کے لئے اس کا مربہ نہایت مفید ہے۔ چونکہ حابس رطوبات ہے۔ اس لئے اسے نزلہ زکام ، نزول الماء اور آشوب چشم کے لئے عام استعمال کرتے ہیں۔ مسکن جگر ہونے کی وجہ خون کے جوش حرارت کی زیادتی اور صفرا کی پیدائش بند کرتا ہے۔ دست و تے رک جاتے ہیں۔ کھائی ہوئی غزا سے کیلوس و کی کیموس وافر مقدار میں جذب ہو جاتا ہے۔ مریض اپنے اندر طاقت کی لہریں محسوس کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے مربہ کو کمزور نحیف و نزار اور فقرا دم کے مریضوں کو کھلاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot