تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 9 فروری، 2018

آڑو


نام:۔

              فارسی میں شفتا لو ، عربی میں خوخ ، سندھی میں شفتا لو اور انگریذی میں پیچ

تعارف :۔

            خوردنی پھل ہے۔ دو قسم ہیں (1) چکیا (2) لمبا گول مخروطی
            چکیا آڑو مخصوص نام شفتالو ہے۔ درخت بھی اسی نام سے منسوب ہے۔ بہترین وہ ہے جس کا پوست رنگا رنگ ہو اور جس کی گٹھی آسانی سے جدا ہو اسے بلو کہتے ہیں ۔

مقام پیدائش:۔

           میدانی علاقوں اور پہاڑوں میں دس ہزار فٹ کی بلندی تک با یا جا تا ہے۔ 

رنگ:۔

          سبز قدرے سرخی مائل

ذائقہ:۔

           پختہ پھل شیریں 

مزاج:۔

          سرد اور تر دوسرے درجے میں 

مقدار خوراک:۔

        5دانہ تک 7دانہ 

مصلح:۔

          شہدو ادرک 

افعال واستعمال:۔

             ملین،مقوی عدہ و جگر ، جوش خون اور تشنگی کا مسکن ہے۔ذیابیطس صفراوی اور خونی بخار کو مفید ہے گٹھلی کا روغن بواسیر، کان کے درد اور بہرے پن کو مفید ہے۔پتوں کو کوٹ کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔ چرنوں کے لئے بچوں کی مقعد پر لگاتے ہیں۔ کیمیائے تجزیہ کرنے پر اس میں کاربو ہائیڈریٹس 12فیصد، پروٹین5فیصد کے علاوہ وٹامن اے 880ہونٹ فی سو گرام ، وٹامن سی 8ملی گرام فی سوگرام ، کیلسیم 5 ملی گرام فی سو گرام، آئرن 4ملی گرام فی سو گرام اور فاسفورس 19گرام فی سو گرام پائے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot