
نام:۔
بنگالی میں انارس، انگریزی میں پا ئین اَیپل PINEAPPLE
تعارف:۔
ایک مشہور پھل ہے جو ہندوستان میں بکثرت ہوتا ہے ، اس کو چھیل کر کھاتے ہیں۔
رنگ:۔
باہر سے سُرخ اندر سے زرد رنگ
ذائقہ:۔
شیریں ترشی مائل
مزاج:۔
سرد و تر درجہ 2
مقدار خوراک
2تولہ سے 5رولہ تک
مقام پیدائش:۔
ہند و پاکستان
افعال و استعمال:۔
مفرد اور ملین ، معرق ، مدر ہے۔ دل و جگر ،دماغ اور معدہ کو تقویت دیتا ہے۔ صفرا کی گرمی کا مسکن ، یرقان اور خفقان کا دافع ہے۔ مُدر بول ہونے کی وجہ سے ریگ گردہ و مثانہ خارج کرنے کے لئے مستعمل ہے۔ اس کا مربا اور شربت ہیں بعض اس کی شیرینی سے میٹھے چاول پکا تے ہیں۔ پختہ انناس اور مربا انناس میں وٹامن سی با فراط ہوتی ہے۔ اس لئے ما نع سکروی ہے کچا انناس زیادہ مقدار میں مسقط حمل ہے۔کیمیائی تجزیہ کرنے پر اس میں کاربو ہائیڈ ریٹس 7ء13فیصد ، پروٹین 4 ء فی صد کے علاوہ وٹامن اے ، وٹامن سی اور کیلسیم کی کافی مقدار پائی گئی ہے اور اس کی غذائی طاقت 58 کیلوری فی سو گرام ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں