
نام:۔
عربی میں کیلے کو موز ، بنگالی میں کلہ ، تامل میں کڈالی، سندھی میں کیلو اور انگریزی میں بنانا BANANA
تعارف:۔
مشہور عام پھل ہے۔ اس کی کئی قسمیں ہیں۔ لیکن افعال و خواص قریباً ایک جیسے ہیں ۔
رنگ:۔
باہر زرد و سرخ ، اندر سفید۔
ذائقہ:۔
شیریں
مزاج:۔
گرمی سردی میں معتدل اور دوسرے درجہ میں تر۔
افعال و استعمال:۔
کثیر الغذا ہے خون گاڑھا پیدا کرتا ہے۔ بدن کو فربہ کرتا ہے۔ سینہ کو نر کرتا ہے۔ لہٰذا خشک کھانسی اور حلق کی خشونت زائل کرتا ہے۔ گرم مزاج والوں کی باہ کو خرکت دیتا ہے۔ پختہ کیلہ نہار منہ کھانا آنتوں پر ملین تاثیر رکھتا ہے۔ لیکن خام کیلہ قابض اور دیر ہضم ہوتا ہے۔ اس کے تنے پتوں اور پھولوں کا پانی حابس الدم ہے اس کی جڑ کا پانی سہاگہ بریان اور قلمی شورہ ملاکر حبس بول میں اور گھی اور شکر ملاکر سوزاک میں دیا جاتا ہے۔ اس کے پھو لوں کا رس دہی کے ہمراہ کثرت حیض میں کھلاتے ہیں اور ذیا بیطس میں پھولوں کو پکا کر کھاتے ہیں کیمیائی تجزیہ پر اس میں کاربو ہائیڈ ریٹس 23فی صد ، پروٹین 9ء 1فیصد کے علاوہ کیلسیم آئرن ، فاسفورس ،وٹامن اے اور وٹامن سی بھی پائے جاتے ہیں (غیرسمی)۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں