
نام:۔
عربی میں اس پھل کو نبق اور درخت کو سدرہ کہا جاتا ہے۔جبکہ فارسی میں کنار، بنگلہ میں گل پھل ، گجراتی میں بور، تیلیگو میں ریگو پنڈو اور انگریزی میں جو جوبی فروٹ کہا جاتا ہے۔
تعارف:۔
مشہور عام درخت کا پھل ہے۔باغی اور جنگلی دو قسم کا ہو تا ہے۔ باغی کو بیری(سدرہ) اور جنگلی کو جھڑبیری (ضیال) کہتے ہیں۔
رنگ:۔
سبز ،سرخ،زرد ۔

ذائقہ :۔
تُرش و شیریں ۔
مزاج:۔
سرد و خشک درجہ اول ۔
افعال و استعمال:۔
بطور میوہ کھایا جاتا ہے۔دیر ہضم، قلیل الغدا اورصالح الکیموس ہے۔صفرا اور خون کے جوش کو تسکین دیتا ہے اور پیاس کو بجھاتا ہے۔ کرم مزاجوں کے نہایت موافق ہے۔ بیر کو بھون کر دست اور پیچش کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے پوست کا برادہ خون کے سیلان کو بند کرتا ہے۔ پتوں کا لیپ ورم گرم کیلئے مفیدہے۔ پتوں کے جو شاندہ سے سردھونا بالوں کو قوت بخشتا ہے۔ جھڑبیری یعنی جنگلی بیری کی جڑ ایک تولہ ، کالی مرچ 7عدد پانی میں گھوٹ کر دن میں تین بار پلانا پیچش و مروڑ کا عمدہ علاج ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں